افتتاحی میچ میں شاہین اسٹار اور شہزار الیون کے مابین کھیلا گیا

کراچی : شاہین اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا آل کراچی ماسٹر حبیب اللہ نعمان جیولرز فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ۔ افتتاحی میچ میزبان شاہین اسٹار فٹ بال کلب اور شہزاد الیون کے مابین کھیلا گیا۔

عرفان میموریل فٹ بال گرائونڈ پر منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء سلیم نوری تھے جنہوں نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلیم نوری نے کہاکہ ایسے فٹ بال ایونٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور اور فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے گا اور مستقبل میں یہی نوجوان کھلاڑی ملک و قوم کا نام فخر سے بلند کریںگے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ کو سید الحق ،امیر حسین،اور عبداللہ نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض محمد نعمان نے انجام دیئے۔