لالہ موسیٰ کی خبریں 3/2/2014
Posted on March 4, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
50لاکھ تاوان کے لئے معصوم طالب علم کو اغواء کے الزام میں سٹی پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) 50لاکھ تاوان کے لئے معصوم طالب علم کو اغواء کے الزام میں سٹی پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے پکی گلی لالہ موسیٰ کے رہائشی نوجوان عبداللہ ولد محمدعثمان اور علی رضا ولد محمد رفیق سکنہ پرانی چونگی وییرووال کو گرفتار کر کے انھیں میڈیا کے سامنے پیش کیا ملزمان کے مطابق انھوں نے مقتول مرتضیٰ اور اس کی چھوٹی بہن کو موٹر سائیکل پر ورغلا پھسلا کر اغوا کیا تاہم بچی کے شور مچانے پر اسے چھوڑ دیا جبکہ مرتضےٰ کو ساتھ بیٹھا کر ملزم علی رضا کے گھر لے گئے اور وہیں اسے کرسی پر بیٹھا کر باندھ دیا اور تاوان کی رقم پچاس لاکھ کا اہل خانہ سے مطالبہ کرنے کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر سانس باند کر کے اسے اغواء کے روز ہی شام ساڑھے سات بجے کے قریب قتل کردیا اور اس کی نعش سبزی منڈی کے عقب میں پھینک دی اور تاوان کے لئے استعمال کی جانے والی سم توڑ دی اور موبائل بھی پھینک دیا ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے گجرات میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں مقتول کے والد اور رشتہ دار ملزمان کو دیکھ کر ضبط نہ رکھ سکے اور دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ ملزمان نے وقعہ سے تین روز قبل پلاننگ کر رکھی تھی اور ملزم عبداللہ نے ملزم علی کو راولپنڈی سے فون کر کے بلایا اور کامیاب واردات کے بعد اسے بیرون ملک بھیجنے کا لالچ دیا ملزم علی رضا کی مان اور بہن بھی بچے کے اغواء سے با خبر تھیں اوتر دوسرے دن مغوی بچے کی نعش ملنے کے بعد ملزم عبداللہ احتجاجی مظاہرے میں پیش پیش تھا جبکہ دوسرا بھائی بھی مدعیوں کے ساتھ ساتھ ہی رہا اور تھانہ میں تاوان کے لئے استعمال کئے جانے والا فون نمر اپنے بھائی عبداللہ کا جاننے کے بعد اسے مطلع کر دیا دقوعہ کے روز سے شہر سوگوار ہے ڈی پی او نے ڈی ایس پی ملک منظور اعوان،ایس ایچ سٹی ملک عامر ٠ بروز جمعہ کو سہ پہر کے وقت تھانہ سٹی کی حدود میں رہائش پذیر چھوٹے بازار میں برتنوں کے تاجر محمد اکرم کا 12سالہ بیٹامحمد مرتضیٰ جوکہ مین بازار سے ملحقہ گلی قلفے والی میں تیسری جماعت کا طالب علم بتایا جاتا ہے گھر سے کو چیز لینے کے لئے نکلا تاہم جب وہ کافی دیر تک واپس گھر نہ آیا تو گھر والوں نے تلاش شروع کر دی اورپولیس کو بھی مطلع کر دیا زرائع کے مطابق اغوا کاروں نے اہل خانہ کہ نمبروں پر فون کر کے پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور تین دن کی مہلت دی تاہم صبح کے وقت مغوی کی مہر محلہ کے قریب بوری بند نعش برآمد ہوئی جسے سانس بند کر کے ابدی نیند سلا دیا گیا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ()لالہ موسیٰ میں دس سالہ بچے کو پچاس لاکھ تاوان کیلئے اغواء کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان پولیس نے گرفتارکر لئے۔ملزما ن نے اقرار جرم کر لیا،اس سلسلہ مین ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مدعی محمد اکرم ولد جلال دین قوم قریشی سکنہ گلی چکیاں کی طرف سے اس کے بیٹے مرتضیٰ اکرم جو کہ ایم سی بوائز پرائمری سکول قلفہ والی گلی لالہ موسیٰ میں زیر تعلیم تھا کہ گھر سے باہر جانے اور واپس نہ آنے بعد ازاں نامعلوم ملزمان کی طرف سے پچاس لاکھ تاوان کے مطالبہ کی اطلاع پر فوری طور پر ایف آئی آر درج کی گئی اور دی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک منظور اعوان کی سربراہی میں پولیس پارٹی تشکیل دی گئی جس نے تاوان کیلئے آنے والی کال کے نمبر کا ڈیٹا حاصل کر کے لوکیشن حاصل کی،سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے مدعی کو ہدایت کی کہ پولیس اور انکے درمیان ہونے والی بات چیت کو خفیہ رکھا جائے لیکن بدقسمتی سے مرکزی ملزم عبداللہ ولد عثمان کا والد محمد عثمان بھی مدعی کے ساتھ تھانہ آیا تھا،اور وہ تمام حالات و واقعات اور پولیس کاروائی سے باخبر تھا جبکہ بازار مین لوگوں کے سامنے بھی تاوان کیلئے آنے والی کال اورموبائل نمبر اور پولیس کی طرف سے لوکیشن حاصل کرنے بارے اطلاع ہو گئی جو ملزم عبداللہ تک بھی پہنچ گئی جس کے باعث ملزم عبداللہ نے پکڑے جانے کے خوف سے ساتھی ملزم علی رضا ولد محمد رفیق قوم آرائیں سے مشورہ کر کے دس سالہ بچے مرتضی اکرم ولد محمد اکرم کے منہ میں زبردستی کپڑا ٹھونس کر اسکی سانس بند کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر مہر محلہ کے قریب میں واقع ویرانے میں پھینک کر عبداللہ واپس گھر آگیا جبکہ علی رضا سیالکوٹ فرار ہو گیا،ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے موبائل کال کے ڈیٹا کی مدد سے عبداللہ کو اس کے گھر جبکہ علی رضا کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا،ملزمان نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کر لیا ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ انہوں نے دو روز قبل مرتضی کو اغواء کرنے کی پلاننگ کی تھی کہ مرتضی کو اغواء کرنا آسان ہے اسے اغواء کر لیتے ہیں اور مرتضی کے ورثاء پولیس کو اطلاع نہیں کریں گے اور ہمیں کافی رقم مل جائے گی،مرکزی ملزم عبداللہ نے علی رضا کی والدہ کو لالچ دیا تھا کہ اتنی بڑی رقم ملنے کے بعد آسانی سے بیرون ممالک بھجوایا جا سکے گا مرتضی کی نعش ٹھکانے لگانے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بس اسٹینڈ پہنچے جہاں مرکزی ملزم عبداللہ نے علی رضا کو پانچ سو روپے دیئے جس سے وہ سیالکوٹ فرار ہوگ یا،جبکہ عبداللہ اپنے گھر چلا گیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے قتل اور نعش ٹھکانے لگانے میں استعمال ہونے والی چادر اور موٹر سائیکل ہنڈا سی ڈی70برآمد کر لی،ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے تفتیش میں حصہ لینے والی ٹیم ڈی ایس پی ملک منظور اعاون،ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ ملک عامر اعوان،سب انسپکٹر خالد بوکن،ہیڈ کانسٹیبل جاوید،کانسٹیبل اشفاق ،کانسٹیبل وزیر خان کیلئے نقد انعامات اور شاباش دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ()سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر بارہ ملزمان نے تھڑہ دے کر مخالف کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا،اس سلسلہ میں بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں کیرانوالی کا رہائشی جاوید والد پولے خان اپنے بھائی احمد خان کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر لالہ موسیٰ سے واپس گھر جا رہا تھا کہ کیرانوالی موڑ کے قریب پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جاوید اقبال موقعہ پرہلاک ہو گیا،دولت نگر پولیس نے مقتول جاوید چھوکر کے بھائی احمد خان ولد پولے خان کی مدعیت میں محسن اقبال،تیمور اقبال پسران ظفر اقبال،سجاد ولد میاں خاں،اعجاز ولد قدر داد ،قاسم ولد مہدی ،ظفر اقبال ولد مہر داد،عاصم ولد اعجاز اور دو نامعلوم جبک مہندی خاں ولد مہر داد ،محمد اقبال ولد روڑے خان اور غلام رسول کے خلاف مشورہ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز مشرف کو عوام دل و جان سے چاہتی ہے،سید افتخار حسین شاہ،غلام عباس کھٹانہ
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ) پرویز مشرف کو عوام دل و جان سے چاہتی ہے ، ہم نے اپنے قائد پرویز مشرف کی قیادت میں پاکستان کی سلامتی کا مشن لیکر میدان سیاست میں قدم رکھا تھا اور اپنے قائد کے مشن پر پوری دل جمی سے عمل پیرا ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے صدر سید افتخار حسین شاہ اور نائب صدر غلام عباس کٹھانہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے دو رمیں جس جرات مندانہ انداز سے ملکی قیادت کی اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، وہ قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کا خواب پورا کرنے کے داعی ہیں ، انشاء اللہ عوامی محبتوں اور دعائوں سے سر خرو ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
اغواء برائے تاوان اور قتل کے ملزمان کی گرفتاری پولیس کا اہم کارنامہ ہے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) اغواء برائے تاوان اور قتل کے ملزمان کی گرفتاری پولیس کا اہم کارنامہ ہے ۔ 24 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری سے ایس ایچ او ملک عامر اعوان اور انکی ٹیم نے محکمہ پولیس کانام بلند کر دیا ہے ۔ لالہ موسیٰ کے شہریوں ، تاجروں ، سماجی ، مذہبی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کی کارروائی کے حوالہ سے اطلاعات عوام کے ذریعے ملزمان تک نہ پہنچتی تو 10 سالہ مرتضیٰ اکرم زندہ بزیات ہو جاتا ۔ شہریوں نے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد ، ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ملک منظور اعوان ، ایس ایچ او ملک عامر اعوان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن حقوق نوجوانان لالہ موسیٰ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر خالد مجید بٹ منعقد ہوا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) انجمن حقوق نوجوانان لالہ موسیٰ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر خالد مجید بٹ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں انجمن حقوق نوجوانان لالہ موسیٰ کے تمام عہدیداران و ممبران کو بھرپور شرکت ۔ سرپرست انجمن شیخ امجد ، جنرل سیکریٹری فیضان بٹ ، نائب صدر رمیض جاوید ، نائب صدر ملک عمیر ، نائب صدر ملک فیضان ، فنانس رسیکریٹری وقار وکی بٹ ، علی بٹ دھامہ ، شاہد بٹ دھامہ ، لئیق احمد ٹھیکریاں ، طیب ، نعمان چوہدری ، ذیشان شیخ ، عرفان شیخ ، شیخ فرزند ، منیر قریشی سمیت دیگر نے شرکر کی ۔ اجلاس میں مرتضیٰ قریشی نے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت قرار واقعی سزا دی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
AC کھاریاں میاں اقبال مظہر کی ہدایت پر لالہ موسیٰ میں ساتویں روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) AC کھاریاں میاں اقبال مظہر کی ہدایت پر لالہ موسیٰ میں ساتویں روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ۔ TMA کے عملہ نے لودھی سٹریٹ ، مین بازار ، چھوٹا بازار اور چاندنی چوک میں 13 دکانداروں سے 10500 روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ چاندنی چوک میں چنگ چی رکشہ کی روڈ بلاکیج کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں بھی جرمانہ کیا گیا ۔ چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ وجاہت صدیقی نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن تسلسل سے جاری رہے گا ۔ عوام اور دکاندار ازخود تجاوزات ختم کر دیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معصوم بچے کے قتل کاواقعہ سفاکی ، ظلم و بربریت کی انتہا ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،سید نور الحسن شاہ
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ) سابق ضلعی نائب ناظم گجرات ، ممتاز مسلم لیگی راہنما سید نور الحسن شاہ نے گلی علی چکیاں کے رہائشی گیارہ سالہ بچے کے قتل پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ سفاکی ، ظلم و بربریت کی انتہا ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اسلام کسی کی نا حق جان لینے کی اجازت نہیں دیتا جن لوگوں نے یہ فعل کیا ہے انہیں مسلمان تو دور انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے اور نہ ہی ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق ہیں پولیس اور حکومت ان ظالم درندوں کو نشان عبرت بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور ظالم خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اسکا رستہ روکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور الحاج افضل گوندل نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی کونسل پنجاب کا حلف اٹھایا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ )نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور الحاج افضل گوندل نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی کونسل پنجاب کا حلف اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی کونسل پنجاب کا پہلا سالانہ اجلاس ایوان اقبال لاہور میںمنعقد ہوا۔جس میں صوبائی کونسل کے ممبران کی حلف برداری کی گئی ضلع گجرات سے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، الحاج محمد افضل گوندل اور دیگرنے حلف اٹھایا۔صوبائی کونسل پنجاب تین کٹگریز پر مشتمل ہے جس میںپی ٹی آئی پنجاب کے عہدیداران،صوبائی ایم پی ایزاور ٹیکنو کریٹس اینٹل ایکچویل شامل کئے گئے ہیں ۔ضلع گجرات کی تین تحصیلوں کے صدر ،سینئر نائب صدر اور ضلعی صدر اور سینئر نائب صدور اس کونسل کے ممبران ہیں جبکہ الحاج محمد افضل گوندل اور نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کو خصوصی طور پر پنجاب کی صوبائی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔تمام ممبران کے ناموں پر چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد صوبائی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان نے محمد مرتضیٰ کے قتل پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان نے محمد مرتضیٰ کے قتل پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا انہوں کہا کہ بھتہ خور قاتلوں کو سر عام سزا دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکام بالا انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ شہید محمد مرتضیٰ کے والدین اور دیگر لواحقین کو غم اور ددکھ کی اس گھڑی میں صبر عطا فرمائے ، آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریلوے روڈ نمبر 2 سے ملحقہ ڈاکٹر شاہد لطیف روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ اور خستہ خالی کا شکا ر ہے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمدبٹ ) ریلوے روڈ نمبر 2 سے ملحقہ ڈاکٹر شاہد لطیف روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ اور خستہ خالی کا شکا ر ، اہل علاقہ شدید پریشان ۔ مقامی نمائندوں نے ووٹ لیکر صرف ذلیل کیا عوام کو کوئی سہولت نہیں دی گئی ، اپنی کوٹھیوں اور گھروں کو سجانے کے چکر میں عوام سے انکے حقوق چھین لئے گئے ہیں ، عوامی سروے میں شہریوں کا بیان ۔تفصیل کے مطابق کیمپنگ گرائونڈ میں ریلوے روڈ نمبر 2 سے ملحقہ ڈاکٹر شاہد لطیف روڈ سے عرصہ دراز سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، جس پر گزشتہ روز ایک عوامی سروے میں شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیاہے کہ روڈ کی تعمیر کو جلد از جلد شروع کیا جائے ۔
11 سالہ بچے کا تاوان کیلئے قتل سفا کی کی بدترین مثال ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،چوہدری ساجد یوسف چھنی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) 11 سالہ بچے کا تاوان کیلئے قتل سفا کی کی بدترین مثال ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری ساجد یوسف چھنی نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچے کے قتل سے ہر صاحب اولاد کے دل دہل گئے ہیں جس سے شہریوں میں دکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، انتظامیہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کر کے نشان عبرت بنائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم لالہ موسیٰ شہر سے بھتہ خوری کے خاتمہ کیلئے متحد ہونے پر تاجر تنظیموں اور شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سید احسان اللہ شاہ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمدبٹ ) امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم لالہ موسیٰ شہر سے بھتہ خوری کے خاتمہ کیلئے متحد ہونے پر تاجر تنظیموں اور شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ لالہ موسیٰ کے شہریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ مشکل وقت میں ہم سب اکٹھے ہیں ، ہم ورثاء کے ساتھ ہیں اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچاکر چین سے بیٹھیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے 10 سالہ مرتضیٰ قتل کیس کے ملزمان گرفتار کر لئے
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے 10 سالہ مرتضیٰ قتل کیس کے ملزمان گرفتار کر لئے ۔ شواہد کیلئے مرکزی ملزم کا منہ چھپا کر شہر کے مختلف مقامات پر جا کر ثبوت اکٹھے کر تے رہے جبکہ DSP سرکل لالہ موسیٰ ملک منظور اعوان کاکہنا ہے کہ ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔ DPO گجرات آج پریس کانفرنس میں حقائق بیان کریں گے جبکہ لالہ موسیٰ میں ملزم کی گرفتاری کے حوالہ سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی ضلع گجرات کی سیاسی کمیٹی نے جلالپور جٹاں جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر مدبر صدیق کو جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کا رکن اور جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) جماعت اسلامی ضلع گجرات کی سیاسی کمیٹی نے جلالپور جٹاں جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر مدبر صدیق کو جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کا رکن اور جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا ۔ صدر سیاسی کمیٹی ضلع گجرات چوہدری عرفان احمد صفی نے اراکین سیاسی کمیٹی کی آراء اور امیر ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ سے مشاورت کے بعد ڈاکٹر مدبر صدیق کو ضلعی سیاسی کمیٹی کا رکن اور سیاسی جنرل نامز د کر دیا ہے ۔ ضلعی سیاسی کمیٹی کا اجلاس 20 مارچ اسلماک سنٹر گجرات میں ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی 6مارش کو ضلع گجرات کا دورہ کریں گی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی 6مارش کو ضلع گجرات کا دورہ کریں گی ۔ عافیہ موومنٹ کے کوآرڈی نیٹر عزیز الرحمن مجاہد نے بتایاکہ 6 مارچ کو ضلع کے مختلف مقامات پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی مختلف تقریبات سے خطاب کریں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کم سن مرتضیٰ کا قتل سفاکی اور درندگی کی بدترین مثال ہے،سید مدد علی شاہ آف کلیوال سیداں
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) سا بق ناظم سید مدد علی شاہ آف کلیوال سیداں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کم سن مرتضیٰ کا قتل سفاکی اور درندگی کی بدترین مثال ہے جسکی پر مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بچے پھولو کی مانند ہوتے ہیں انکو روندنے والوں کو انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے ہمارا خاندان مظلوم خاندان ک ساتھ ہے اور قاتلوں کی گرفتاری اور انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سادات خاندان دکھی کی گھڑیوں میں مرتضیٰ اکرم کے ورثاء کیساتھ برابر کے شریک ہے اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحو کو اپنے جوا ررحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ میں اغواء کے بعد معصوم بچے کا قتل قابل مذمت فعل ہے،محمد شہباز بٹ قادری
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ میں اغواء کے بعد معصوم بچے کا قتل قابل مذمت فعل ہے ۔ پولیس روائتی انداز میں عوام کو للی پاپ دینے کے بجائے حقائق سے با خبر رکھے اور ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان سنی تحریک لالہ موسیٰ محمد شہباز بٹ قادری نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں ے مزید کہا کہ پاکستان سنی تحریک مظلوم خاندان کے ساتھ ہے اور قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بارسلونا میں مقیم صحافی ، شاعر ، سیاستدان شاہد لطیف نے ساتھیوں ے ہمراہ کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری کا دورہ کیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) بارسلونا میں مقیم صحافی ، شاعر ، سیاستدان شاہد لطیف نے ساتھیوں ے ہمراہ کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری کا دورہ کیا ۔ کنونئیر لائبریری ڈاکٹر عرفان احمد صفی کو انکی لائبریری کے مختلف شعبہ جات دکھائے ۔ محمد اختر چوہدری نائب صدر باسلونا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور محمد اشرف مغل بھی انکے ہمراہ تھے ۔ شاہد لطیف ن کمانڈر شہزاد لائبریری میں کتب اور انتظامات کو سراہا اور کہا کہ لائبریری کا رجحان ہمارے ہاں کم ہوتا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود کمانڈر شہزاد لائبریری کا کامیابی سے چلنا علاقہ کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ کا ٹراما سنٹر 60 بستروں پر مشتمل ، ہسپتال کا ٹوٹل سالانہ بجٹ 14 لاکھ روپے
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ کا ٹراما سنٹر 60 بستروں پر مشتمل ، ہسپتال کا ٹوٹل سالانہ بجٹ 14 لاکھ روپے جبکہ کھاریاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 40 بستروں کیلئے 56 لاکھ روپے لالہ موسیٰ کا ٹراما سنٹر جسے جی ٹی روڈ پر انتہائی اہمیت حاصل ہے جہاں روزانہ درجنوں مریض ایمرجنسی میں لائے جاتے ہیں لیکن ٹراما سنٹر کی ایمرجنسی ادویات سے محروم ہونے کے باعث عوام کھجل خوار ہو کر رہ گئے ہیں ۔ مالی سال 2013-14 کے 4 ماہ باقی رہنے کے باوجود ہسپتال کا بجٹ تقریباً ختم ہو چکا ہے ۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عرفان بنگش نے ہسپتال کے OPD کیلئے انتہائی کوششوں سے چند ادویات حاصل کی ہیں لیکن ایمرجنسی تاحال ادویات سے محروم ہے ۔ سماجی نمائندوں کے تعاون سے ٹراما سنٹر کی ایمرجنسی چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہسپتال میں موجود ناکافی سہولیات ، ماہرین کی عدم دستیابی ، محکمہ صحت کی منصوبہ بندی اور اعلیٰ حکام کی عدم توجہ عوام ٹراما سنٹر کے حقیقی فوائد فراہم نہیں کر رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PWD کی جانب سے لگائے گئے 8واٹر فلٹریشن پلانٹ ایک سال بعد بھی فنکشنل نہ ہوسکے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) PWD کی جانب سے لگائے گئے 8واٹر فلٹریشن پلانٹ ایک سال بعد بھی فنکشنل نہ ہوسکے جبکہ نا مکمل فلٹریشن پلانٹ آپریٹر اور چوکیدار کے بغیر کس طرح چل پائیں گے اسکا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا ۔ دسمبر 2012 میں لالہ موسیٰ میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے محکمہ PWD نے دو گل اینڈ کمپنی کو ٹھیکہ دیا ۔ مارچ 2014 شروع ہوجانے کے بعد بھی فلٹریشن پلانٹ فنکشنل نہ ہوئے ہیں ۔ ایک ٹربائن ایک ٹینکی اور چند ٹونٹیوں کو فلٹریشن پلانٹ کا نام دیکر لاکھوں روپے کا فنڈ ضائع کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ فلٹریشن پلانٹ فنکشنل ہو بھی گئے تو انکی رکھوالی کون کرے گا اسکا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com