ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سکولوں کو ساڑھے چار کروڑ روپے کی گرانٹ جاری
Posted on March 4, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سکولوں کو ساڑھے چار کروڑ روپے کی گرانٹ ای ڈی اوایجوکیشن نے اپنے کارخاص ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے اپنا قانون جاری کر دیا پی ایم آئی یو کی جانب سے جاری کردہ فرنیچر کی ڈرائنگ کی بجائے اپنی ڈرائنگ جاری کردی پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ نچلی سطح پر کرپشن کو ختم کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے کا سکول کونسل کاصوابدیدی اختیار ختم کرکے ضلع بھر کے 192سکولوں کا ساڑھے چار کروڑ روپے کا فنڈ اپنے اختیار میں لے کر کرپشن کا ریکارڈ قائم کردیا تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سکولوں کو سامان کی فراہمی کے لیے ساڑھے چار کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی جس کے تحت ضلع بھر کے 192گرلز پرائمری ،مڈل سکول جن میں تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 52سکولوں کے لیے ایک کروڑ ایک لاکھ سات ہزا رروپے ،جبکہ تحصیل کمالیہ کے 54سکولوں کے لیے 87لاکھ 50ہزارروپے ، تحصیل گوجرہ کے 41سکولوں کے لیے 98لاکھ 50ہزارروپے تین تحصیلوں کے دوکروڑ 87لاکھ سات ہزار روپے جاری کیے گئے تاکہ سکولوں میں طلبہ کے لیے کرسیاں اور ڈیسک خریدے جاسکیں سکولوں سے سی ڈی آر کی مد میں دوفیصد جوکہ چھ لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ای ڈی او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جیب میں جائے گی جبکہ پنجاب حکومت نے پانچ لاکھ روپے کا ( ایس ایم سی) سکول منیجمنٹ کمیٹی کو نچلی سطح پر خریدا ری کا اختیار دے رکھاہے جس کو ختم کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن محمد منشاء میو نے فرنیچر کی خریدار ی کے لیے اپنی نگرانی میں دس مراکزقائم کردیے جس میں علیحدہ علیحدہ تاریخوں میں ٹینڈر جاری کیے جائیں گے۔
حالانکہ قانون کے مطابق تما م ٹینڈر ایک ہی تاریخ ایک ہی دن کا قانون موجود ہے سکولوں کے لیے منظور شدہ ڈیزائن (پی ایم آئی یو ) ادارہ جوکہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی زیر نگرانی کام کرتا ہے کی طرف سے ڈرائینگ جاری کی جاتی ہے مگر (پی ایم آئی یو) کے ڈیزائن کے برعکس فرنیچر کی ڈرائنگ ای ڈی اوایجوکیشن نے خود جاری کرکے غیر قانونی طورساڑھے چارکروڑ روپے کا فرنیچر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے باہر کے اپنے خاص ٹھیکیداروں کو نواز نے کے لیے ڈرائنگ جاری کردی جس کی قیمت پی ایم آئی کے ڈیزائن سے بہت زیادہ بنتی ہے جس سے لاکھوں روپے گھپلے کے لیے راستہ اختیار کیا ہے۔
اس طرح ای ڈی اوایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ساڑھے چار کروڑ کی خطیر رقم کو خور دبرد کرنے کے لیے پنجاب حکومت کا قانون پامال کردیا جب ای ڈی او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا انہوںنے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا جبکہ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایجوکیشن آفیسران نے کرپشن کی براہ راست تصدیق کردی ای ڈی ایجوکیشن میں تعینات ملازم محمد یوسف نے موقف میں کہا چار کروڑ 52لاکھ روپے کی گرانٹ میں سے ابھی دوکروڑ 87لاکھ سات ہزار روپے ریلیز کیے گئے ہیں باقی رقم آنا باقی ہے ای ڈی اوایجوکیشن منشاء میو ہی بتا سکتے ہیں کہ رقم کا مصرف کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com