وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم صوبے کی تعمیروترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، سرفراز حیدر
Posted on March 4, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سید سرفراز حیدر ،شاہنواز چوہدری اور سید اطہر شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کو صحت وتعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کرتے ہیں اس لئے عوام ان سے محبت کرتی ہے اب پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو جائیگا اور ملک میں خوشحالی ہوگی اپنے ایک مشترکہ بیان میںانہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اپنے دور میںلوٹ مار ،کرپشن اور اقربا پروری کو فروغ دیااور کسی بھی منصوبے میں عوامی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو پیش نظر رکھا جس کی بدولت ملک میں لوٹ مار کلچر کو فروغ ملااور ملکی معشیت زوال پزیر ہوئی جبکہ ا س کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے آتے ہی عوامی فلاح وبہبود کے لئے نئے نئے منصوبے شروع کیے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com