رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامرپیرزادہ اور ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد نے گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے

Moin Aamir

Moin Aamir

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامرپیر زادہ اور ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا نے پولیو ٹیم کے ہمراہ کورنگی میں بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے اس موقع ان کے ہمراہ ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید حسین احمد اورWHO کے نمائندے اور سیکو رٹی کے اہلکا ر بھی موجود تھے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ قوموں کی ترقی صحت مند معاشرے میں مضمر ہے والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملے پولیو مہم کو بھر پور طریقے سے چلائیں اور پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے بچے پولیو ویکسین پینے سے محروم نہ رہیں۔

کیونکہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہے اس کی احتیاط صرف پولیو ویکسین کے دو وقطرے ہیں جس سے ان کے بچے خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں گے انہوں نے کہا کہ مہم کے مقاصدحاصل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیںڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ عوام میں پولیو کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے پولیو ایک مہلک بیماری ہے اس سے بچائو کے لئے 5 سال تک کے بچوں کو ویکسین کے دو قطرے پلوانا بے حدضروری ہے بالخصوص کچی آبادیوں میں اس مہم کے دوران خاص توجہ دی جائے اور مساجد سے پولیو مہم کے اعلانات کئے جائیں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اس سے ہر گز گریز نہ کریں اس موقع پر ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسین نے عوام سے بھی اپیل کی کے وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر بار پلائیںاگر ان کے گھر پر پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کسی وجہ سے نہ پہنچ سکیں تو اپنے قریبی ہیلتھ سینٹر پر رجوع کریں اور اپنے بچے کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ یہ بچے پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچ سکیں۔