یوکرائن کے معاملے پر امریکہ اور روس کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے

United States

United States

ماسکو (جیوڈیسک) یوکرائن معاملے پر امریکا اور روس کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے۔ پینٹا گون نے روس کے ساتھ عسکری اور تجارتی تعلقات عارضی طور پر ختم کرنے کے اعلان کیا ہے۔ ادھر روس کے نمائندہ برائے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرائن کے معزول صدر وکٹریا نکووچ نے خط لکھ کر فوج بھیجنے کا مطالبہ صدر پوٹن کو کیا تھا۔

پینٹا گون کے ترجمان ایڈمرل جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا روس کیساتھ تمام فوجی اور اقتصادی تعلقات ملتوی کر رہا ہے۔ انھوں نے روسی فوج سے یوکرائن چھوڑنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکا روس کیساتھ قائم تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ ادھر برطانیہ نے روس پر تجارتی پابندیوں کو مستر کر دیا۔

برطانوی سرکاری ادارے بی بی سی نے ایک سرکاری دستاویز کے حوالے سے بتایا کہ حکومت روس پر تجارتی پابندیاں نہیں لگائے گی۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس روسی سفیر وٹالی چرکن نے کہا کہ یوکرائن میں فوج بھیجنے کے لیے معزول صدر وکٹر یانکووچ نے صدر پوٹن کو خط لکھا ہے۔

اجلاس میں میں امریکا، برطانیہ، فرانس، روس، یوکرائن سمیت کئی دیگر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انھوں نے بحران کا ذمہ دار مغربی ممالک کو قرار دیا۔ ادھر واشنگٹن امریکی صدر براک اوباما نے نیشنل سیکورٹی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع چک ہیگل سمیت اعلٰی امریکی عہدے داران نے شرکت کی۔