کمپنی کی برانڈ ایمبسڈر بننے کیلئے دپیکا نے چھ کروڑ کا معاوضہ لے لیا

Deepika

Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی بلاک بسٹر ہیروئن دپیکا پڈکون نے معروف مشروب ساز کمپنی کی برانڈ ایمبسڈر بننے کے لیے چھ کروڑ روپے کا معاوضہ لے لیا۔

دو ہزار تیرہ میں بالی وڈ کو چار بلاک بسٹر فلمیں دینے والی دپیکا پڈکون کی کامیابیوں کا سلسلہ تھما نہیں۔ اداکارہ پر قسمت بہت ہی مہربان ہے۔ دپیکا نے معروف مشروب ساز کمپنی کے ساتھ کیرئیر کی بڑی ڈیل کی ہے۔

کمپنی کی برانڈ ایمبسڈر بننے کے لیے دپیکا نے چھ کروڑ روپے معاوضہ لیا۔ مشروب ساز کمپنی نے آٹھ سال پہلے ایشوریا رائے کو اپنا برانڈ ایمبسڈر بنایا تھا۔