ڈیرہ بگٹی: لوٹی اور پیرکوہ میں سوئی گیس کی دو پائپ لائنیں دھماکے سے تباہ

 Pipelines Blast

Pipelines Blast

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی اور پیر کوہ میں سوئی گیس کی دو پائپ لائنوں کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

پائپ لائنیں تباہ ہونے سے کنوئیں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں پیش آیا جب نامعلوم افراد نے کنوئیں نمبر تین سے پلانٹ جانے والی 8 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا جس کے بعد کنوئیں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

دوسرا واقعہ پیر کوہ میں پیش آیا جب سولہ نمبر کنوئیں سے پلانٹ جانے والی 16 انچ گیس پائپ لائن کو بھی دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

پی پی ایل حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام بدھ کو کیا جائے گا۔