ہالی ووڈ فلم” پیڈنگٹن “کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا

Paddington

Paddington

نیویارک (جیوڈیسک) شہرہ آفاق کتاب کی کہانی پر مشتمل فلم پیڈنگٹن کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ لاطینی امریکہ کے جنگلات میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی ایک بھالو کے گرد گھومتی ہے جو ایک خطرناک شکاری ہے۔

فلم کے پروڈیوسر ڈیوڈ ہے مین ہیں جو اس سے قبل مشہور زمانہ بلاک بسٹر سیریز ہیری پورٹر کے بھی پروڈیوسر رہ چکے ہیں۔ فلم میں پیڈنگٹن کا کردار ادا کار کولن فرتھ نبھائینگے جبکہ دیگر اداکاروں میں نکول کڈ مین، سیلی ہاکن، جولی والٹرز اور جم براڈ بینٹ شامل ہیں۔

پال کنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں برس 12 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔