رحیم یار خان: ریلوے ٹریک پر دھماکا، ٹریک کو نقصان

Railway Track

Railway Track

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دوسرا بم ناکارہ بنادیا گیا، روکی گئی تمام ٹرینوں کو تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد روانہ کردیا گیا۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق دھماکا ماچھی گوٹھ اور صادق آباد ریلوے اسٹیشن کے درمیان ہوا جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد علامہ اقبال ایکسپریس، نائٹ کوچ، تیز گام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو روک لیا گیاتھا تاہم تمام ٹرینوں کو ٹریک چیکنگ کرکے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد روانہ کردیا گیا۔