پاکستان کی سماجی حالت سدھار نے کیلئے خواتین اساتذہ کی تعداد بڑھانا ہو گی؛ یونیسکو

Unesco

Unesco

پیرس (جیوڈیسک) یونیسکو کی سربراہ ایرینا بکو آ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سماجی حالت سدھارنے کے لیے خواتین اساتذہ کی تعداد بڑھانا ہوگی اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ تعاون کے لیے بھی تیار ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر س میں انٹرویو میں کہی۔ یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ پاکستان کے دورہ سے واپسی پر ایرینا بکوآ نے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم دینا معاشرے کو پیروں پہ کھڑاکرنے کے برابر ہے۔

سوات میں دہشت گردی کانشانہ بنائی گئی ملالہ یوسف زئی کوانہوں نے علم کی شمع قرار دیا تاہم کہاکہ پاکستان میں لڑکیوں ہی نہیں بعض علاقوں میں لڑکوں کوبھی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ایرینابکو آنے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی ریکارڈ تعداد ہے اوراگر اچھی تعلیم دی جائے تو یہ ملک کے لیے سونے کی کان بن سکتے ہیں۔