خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں دو افراد کی لاشیں برآمد

Khyber Agency

Khyber Agency

پشاور (جیوڈیسک) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے غڑیزہ سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ مرنیوالے پرویز اور بہار علی کا تعلق پشاور سے ہے۔

مقتولین کی لاشیں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر منتقل کردی گئیں۔ فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔