گزشتہ 12 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 8.6 فیصد اضافہ

Inflation

Inflation

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ادارہِ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا۔ سبزیوں کی قیمتوں میں 22 فیصد، دال مسور 20، گندم 18، پیاز 16 جبکہ بجلی کے نرخوں میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی دعوئوں کے برعکس ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں سال 8.6 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان شماریات بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں کے دوران سبزیاں 22 فیصد اور دال مسور 20 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ گندم کی قیمتوں میں 18 فیصد اضافے نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس ڈالا۔ پیازکی قیمت ایک سال کے دوران 16 فیصد بڑھ گئی۔ کچن کا بجٹ آئوٹ ہونے کے ساتھ علاج معالجہ بھی مہنگا ہو گیا۔

ڈاکٹرز کی فیسوں میں بھی 12 فیصد اضافے ریکارڈ کیا گیا۔ کھانے پینے اور علاج معالجے کے علاوہ بجلی کے نرخوں میں بھی 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔