گجرات کی خبریں 4/3/2014

مظہر عزیز قادری گزشتہ روز رئیس اعظم صابووال الحاج خان الملک کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز اور مظہر عزیز قادری گزشتہ روز رئیس اعظم صابووال الحاج خان الملک کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا ، اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
——————————
————————–
رانا مشرف علی ناز نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سے ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سے ملاقات کی اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ، بعد ازاں رانا مشرف علی ناز، دربار عالیہ پیر سید فضل حسین شاہ بخاری قادری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
——————————
————————–
گلوبل پریس انٹرنیشنل GPIآفس میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف
گجرات (جی پی آئی) گلوبل پریس انٹرنیشنل GPIآفس میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف بروز اتوار مورخہ 9مارچ کو بعد از نماز مغرب منعقد ہو گی، دوست احباب کوشرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
——————————
————————–
فاران گروپ آف انسٹی ٹیوٹس کے زیر اہتمام گجرات چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام لگنے والی صنعتی نمائش میں خصوصی سٹال لگایا گیا
گجرات (جی پی آئی) فاران گروپ آف انسٹی ٹیوٹس کے زیر اہتمام گجرات چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام لگنے والی صنعتی نمائش میں خصوصی سٹال لگایا گیا، سٹال میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سٹال کو کامیاب بنایا، گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے فاران گروپ آف انسٹی ٹیوٹس کو شاندار کارکردگی پر خصوصی شیلڈ دی اور فاران گروپ آف انسٹی ٹیوٹس کی کارکردگی کو بے حد سراہا ، چیئرمین فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس طارق جاوید چوہدری نے تمام طلباء کو شاباش دی ہے جنہوں نے نمائش کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
——————————
————————–
صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)17اپریل کو عید گاہ مسجد میں ہونے والے عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں چوہدری افتخار ملہی و دیگر ممبران نے شرکت کی اس موقع پر تقریب کے انتظامات کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔
——————————
————————–
سوسائٹی فار ڈویلپمنٹ ایشوز ایڈز کے مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے

گجرات (جی پی آئی) سوسائٹی فار ڈویلپمنٹ ایشوز ایڈز کے مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، اور ایڈز کے مریضوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار سوسائٹی فار ڈویلپمنٹ ایشوز رجسٹرڈ گجرات کی صدر محترمہ نزہت یاسمین اور پروگرام منیجر حفظ سلطان نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم مختلف پراجیکٹ کے تحت کام کرینگے ، پہلے مرحلہ میں دس دوسرے مرحلہ میں بیس ، تیسرے مرحلہ میں تیس ایڈز سے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا جائیگا جس میں آٹا ، دالیں ، چاول ، گھی چائے، صرف و دیگر اشیاء شامل ہیں ، تقسیم کی جائیں گی اس سلسلہ میں لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے سلسلہ میں بھی اقدامات کیے جائیں گے تا کہ علاقہ سے مسائل کا خاتمہ ہو سکے ، جلالپور جٹاں کے علاقہ جوگی پورہ میں نہ تو فری ڈسپنسری ہے اور نہ ہی عوام کی خدمت کیلئے دیگر ادارے حکومت پنجاب کو اس سلسلہ میں اقدامات کرنے چاہیے تا کہ ان غریب اور مستحق مریضوں کو ریلیف فراہم ہو سکے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں صحت و صفائی کے بھی بے پناہ مسائل ہیں ان مسائل کو بھی حل کرنے کی ضرورت ہے ، جبکہ ایڈز کے مریضوں کو ادویات کے حصول کیلئے بھی لاہور و دیگر بڑے شہروں میں جانا پڑتا ہے جو کہ ان کے لیے بہت مشکل ہے۔
——————————
————————–
پاکستان کے ممتاز تعلیمی ادارے فاران گروپ آف انسٹی ٹیوٹس کے زیر اہتمام 17واں سالانہ سپورٹس فیسٹیول
گجرات (جی پی آئی) پاکستان کے ممتاز تعلیمی ادارے فاران گروپ آف انسٹی ٹیوٹس کے زیر اہتمام 17واں سالانہ سپورٹس فیسٹیول 2014گیارہ مارچ سے پندرہ مارچ تک منعقد ہو گا ، یہ پروگرام ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں منعقد ہو گا آوٹ ڈور گیمز گورنمنٹ زمیندارہ کالج گجرات کے گرائونڈ اور ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں ہونگی ، جبکہ ان ڈور گیمز فاران کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی دیونہ منڈی میں منعقد ہو گی، اس سلسلہ میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ، جو کہ انتظامات مکمل کریں گی اس فیسٹیول میں فاران گروپ آف کالجز کے 9کیمپس جو کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں واقعہ ہیں حصہ لینگے۔
——————————
————————–
کراچی میں لاشیں گر رہی ہیں اسلام آباد بھی غیر محفوظ ہو چکا۔ چوہدری وجاہت حسین
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں لاشیں گر رہی ہیں اسلام آباد بھی غیر محفوظ ہو چکا ، حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی جو عوام کو تحفظ نہ دے سکیں ۔ انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں جب ایسے حالات ہو جائیں تو تیسری قوت کے آنے کی راہ ہموار ہو تی ہے۔ اب تبدیلی نا گزیر ہو چکی کسی وقت بھی کچھ ہو سکتا ہے وہ گزشتہ روز ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ پہلی ترجیح عام آدمی کا تحفظ ہونا چاہیے مذاکرات اگر کرنے ہی ہیں تو بھی طالبان اور تخریب کاروں میں فرق کیا جائے ۔جو تخریب کارہیں ان کی بیخ کنی کی جائے بڑھتی تخریب کار ی سے تیسری قوت کو آنے کا موقع ملتا ہے۔ جیسے اب زیادہ دیر روکا نہیں جا سکتا۔ چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ شہروں میں کوئی خود کو محفوظ نہیں سمجھتا ایسی بے یقینی تو کبھی دورانِ جنگ بھی نہیں دیکھی گئی اب تو عام لوگ کہنے لگے ہیں کہ ٹیکس پر پلنے والے حکمران تحفظ بھی نہیں دے سکتے تو وہ اور کس مرض کی دوا ہیں ؟ چوہدری وجاہت حسین نے ملک رفاقت اعوان ایڈیشنل سیشن جج کی روح کے ایصال ثواب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے ہونگے و گرنہ دہشت گردی کے کیس نہ کوئی جج سُنے گا اور نہ کوئی وکیل پیش ہو گا انہوں نے کہا کہ عدالتیں انصاف دیتی ہیں وہ بھی غیر محفوظ ہو چکیں تو ملک میں محفوظ کون ہے ؟؟
——————————
————————–
چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے کہا ہے کہ چوہدری وجاہت حسین کی ذات پر کسی کو اعتراض نہیں وہ سب کے دلوں کی دھڑکن ہیں
گجرات (جی پی آئی) سابق ناظم تحصیل گجرات چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے کہا ہے کہ چوہدری وجاہت حسین کی ذات پر کسی کو اعتراض نہیں وہ سب کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور گجرات کے لوگ انہیں چاہتے ہیں مقامی رنجشوں سے نقصان ہوتا ہے جنہیں دور کرنے سے ہی جماعت مضبوط ہو گی ۔ اور چوہدری وجاہت حسین کا ووٹ بینک محفوظ رہے گا ۔وہ گزشتہ روز نت ہائوس میں چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے لکھنوال کے مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے کہا کہ مخالفین کی اصلیت سے عوام آگاہ ہو چکے وہ اب جو بھی بہروپ بھر لیں کوئی ان کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔ مخالفین کو تو ان کے ساتھی بھی چھوڑنے لگے ہیں لیکن یہ اللہ کا فضل و کرم ہے کہ چوہدری وجاہت حسین کے ساتھ لوگ شامل ہو رہے ہیں مخالفین اقتدار میں ہوتے ہوئے سیاسی موت مر رہے ہیں اور چوہدری وجاہت حسین اپوزیشن میں ہونے کے باوجود دلوں میں بستے ہیں۔
——————————
————————–
نت ہائوس میں ن لیگ سے مسلم لیگ میں نئے آنے والوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ء و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے نت ہائوس میں ن لیگ سے مسلم لیگ میں نئے آنے والوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں کیپٹن محمد الیاس چوہدری (سابق کونسلر) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں جانے کی وجہ مقامی اختلاف تھے۔ چوہدری سعادت نواز نے ہمیں مطمئن کیا جس پر ان کے مشکور ہیں اب چوہدری وجاہت حسین کا بھر پور ساتھ دیں گے۔ میاں ظفر بھٹی نے کہا کہ ن لیگ میں جانے والے سب واپس آ گئے ہیں کیونکہ خدمت کی سیاست چوہدری وجاہت حسین ہی کرتے ہیں چوہدری امتیاز نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین کے لیے محنت کریں گے اور مسلم لیگ کی مضبوطی کے لیے سب اختلافات بُھلا کر کام کریں گے۔
——————————
————————–
چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما و سابق نائب ناظم میر انجم رشید آف جلالپور جٹاں کے گھر گے
گجرات(جی پی آئی) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما و سابق نائب ناظم میر انجم رشید آف جلالپور جٹاں کے گھر گے اور انہیں مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ آپ جیسے مخلص ساتھی میرے ساتھ چلیں اور خدمت و تابعداری کے مشن میں معاونت کریں میرانجم رشید نے چوہدری وجاہت حسین کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ گجرات کے لیڈر ہیں اور کسی کو آپ کی ذات سے اختلاف نہیں سب خوشی سے آپ کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں مجھے مشاورت کے لیے موقع دیں تا کہ ساتھیوں کو اعتماد میں لے سکوں جلد آپ کو مثبت جواب دوں گا۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ ، سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال ، ضیاء صراف ، چوہدری امتیاز ، محمد شعیب لودھی، سید ساجد شاہ ، چوہدری اختر چٹھہ و دیگر بھی موجود تھے۔
——————————
————————–
چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز مسلم لیگی رہنما مرزا عمران بیگ کے گھر گئے اور ان کے والد کی وفات پر افسوس کیا
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز مسلم لیگی رہنما مرزا عمران بیگ کے گھر گئے اور ان کے والد کی وفات پر افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ والدین ہی اولاد کے حقیقی خیر خواہ ہوتے ہیں کوئی اور دنیاوی رشتہ اتنا مخلص نہیں ہو سکتا۔ غم کے ان لمحات میں ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ آپ کے مرحوم والد کی مغفرت کرے اور آپ کو صبر جمیل دے وہ بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج ملک رفاقت اعوان آف صبور کے گھر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے مرحوم کے بیٹے اور ان کے بھائی کرنل صفدر سے بھی تعزیت کی اس موقع پر چوہدری سعادت نواز اجنالہ چوہدری خالد اصغر گھرال، مرزا شوکت بیگ، ملک اسحاق اعوان ، حاجی مشتاق آف بنیاں، مرزا اصغر بیگ ، مرزا عزیز بیگ، مرزا شمس بیگ و دیگر بھی موجود تھے۔
——————————
————————–
گجرات رائے اعجاز احمد کی ضلع کونسل ہال گجرات میں کھلی کچہری
گجرات (جی پی آئی)DPOگجرات رائے اعجاز احمد کی ضلع کونسل ہال گجرات میں کھلی کچہری کھلی کچہری میں انجمن تاجران ،نمبر داران تھانہ کنجاہ، ممبران مصالحتی کمیٹیاں ،میڈیا اور سائلین نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق DPOگجرات رائے اعجاز احمد نے عوام الناس کی سہولت کے لئے ضلع کونسل ہال گجرات میں کھلی کچہری لگائی ۔اس موقع پر DSPسٹی غلام مصطفی گیلانی ،DSPصدر سرکل راجہ صداقت علی ، SHOتھانہ کنجاہ اور تمام SHO,sسرکل سٹی موجود تھے ۔تقریب کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے کیاگیا۔اس کے بعد DPOگجرات نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ تھانہ میں FIRکا اندراج بلاشبہ ایک انتہائی مشکل کام ہے لیکن میں آپ سب کو یہ یقین دلاتا ہوں کہFIRکا اندراج آپ کا حق ہے اور جو بھی SHOیا کوئی دیگر افسر اس میں رکاوٹ بنا تو اس کو معطل کر دیا جائے گا ۔کیونکہ FIRکا اندراج نہ ہونا چوروں اور ڈکیتوں کو فائدہ دینے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول کے لئے ٹھیکری پہرہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔لہذا تمام نمبر داران اپنے اپنے دیہات میں ٹھیکری پہرہ لگوائیں ۔انہوں نے مصالحتی کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا DPOگجرات نے پولیس افسران پر زور دیا کہ اپنے اپنے علاقوں میں گشت کو بہتر بنائیں اور اشتہاریوں کے خلاف ریڈ کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے پہنچائیں ۔کھلی کچہری میں تمام افسران نے اپنے اپنے پرسنل موبائل نمبرز شرکاء کو بتائے تاکہ انہیں اپنے مسائل کے متعلق افسران سے رابطہ کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔کھلی کچہری میںسائلین نے DPOگجرات کو اپنے مسائل کے متعلق درخوستیں بھی دیں جو DPOگجرات نے موقع پر متعلقہ افسرا ن کو احکامات جاری کر دیے ۔اس موقع پر بہت سے لوگوں نے پولیس کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز بھی دیں جو DPOگجرات رائے اعجاز احمد نے یقین دلایا کہ وہ ان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور جہاں تک ممکن ہوا ان تجاویز کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
——————————
————————–
یونیورسٹی آف گجرات میں عورتوں کے عالمی دن کے حوالہ سے پوسٹرز کی نمائش
گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات میں عورتوں کے عالمی دن کے حوالہ سے پوسٹرز کی نمائش… یونیورسٹی آف گجرات کے شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام عورتوں کے عالمی دن کے حوالہ سے تقریبات کے موقع پر شعبہ سوشیالوجی اور سائیکالوجی کے طلباء و طالبات کی جانب سے بنائے گئے پوسٹرز کی نمائش منعقد کی گئی۔ عورتوں کے مختلف مسائل کے حوالہ سے اس نمائش میں پیش کئے گئے پوسٹرز کی بنیادی تھیم ”تم ہو پاکستان” تھی۔ اس نمائش کا مقصد عورتوں کے حقوق کا تحفظ اور معاشرہ میں سماجی ، معاشی اور سیاسی حوالوں سے عورتوں کو ان کے جائز حقوق دلانا تھا۔ اس نمائش کے مہمان خصوصی رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل جبکہ مہمان اعزازی ڈائریکٹر سوشل سائنسز ڈاکٹر فریش اﷲ اور ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید تھے۔ جبکہ نمائش کی آرگنائزر شعبہ سوشیالوجی کی سربراہ اور ڈائریکٹر مرکز برائے پاپولیشن ڈاکٹر فوزیہ مقصود تھیں۔ یہاں پر یہ بات یاد رہے کہ یونیورسٹی آف گجرات عورتوں کے عالمی دن کے حوالہ سے ہفتہ خواتین منا رہی ہے اور پوسٹرز کی یہ نمائش بھی اسی ہفتہ خواتین کا اہم حصہ تھی۔ اس نمائش میں شعبہ سائیکالوجی و سوشیالوجی کے طلباء و طالبات نے تحقیقی و تخلیقی حوالہ سے مختلف موضوعات مثلاً عورتوں میں ڈپریشن، دوبارہ شادی کی صورت میں عورتوں کو درپیش مسائل، نیند کے مسائل، عورتوں کی معاشی پسماندگی، شادی کے ابتدائی سالوں میں طلاق، بیوائوں کے مسائل ، بھٹہ مزدور عورتوں کی غربت اور غلامی، میڈیا اور ہسپتالوں میں کام کرنے والی عورتوں کے مسائل پر پوسٹرز کے ذریعے ان مسائل کی نوعیت ، جائزہ اور حل پیش کیے۔ ڈاکٹر طاہر عقیل نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان پوسٹرز کے ذریعے اٹھائے گئے عورتوں کے مسائل کا تحقیقی جائزہ لینے پر طلباء و طالبات کی کاوشوں کوسراہتا ہوں۔ عورتیں ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں اور حقیقی زندگی میں انہیں عزت و احترام دلانے کی ضرورت ہے ۔ طلباء و طالبات نے خواتین کے مسائل کو پوسٹرز کے ذریعے واضح کرنے کی انتہائی سنجیدہ کوشش کی ہے۔ ہمارے طلباء و طالبات میں وہ آگہی و شعور بدرجہ اتم پایا جاتا ہے جو کہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے درکار ہے ۔ ڈاکٹر فریش اﷲ نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین کے وژن کے مطابق طلباء و طالبات کی ان پوسٹرز کے ذریعے عورتوں کے مسائل کے حل کی جانب ایک عملی قدم اٹھایا ہے ۔ نمائش کی آرگنائزر ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات ہفتہ خواتین منا کر پاکستان کی عورتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں عورتوں کے مسائل کو نہ صرف اجاگر کر رہی ہے بلکہ ان کے ٹھوس حل کی تلاش میں مدد دے رہی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ حکومت ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے عورتوں کے حقوق بارے کوئی پالیسی وضع کرے اور اس پر عمل پیرا ہو ۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے کہا کہ عورتوں کے مسائل کو حل کیے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ کسی بھی صحت مند معاشرہ میں عورتوں کے حقوق کا احترام اور زندگی کے ہر شعبہ میں ان کی مناسب نمائندگی بہت ضروری ہے ۔ مس روبینہ طاہر نے کہا کہ عورتوں کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے پوسٹرز کی نمائش طلباء و طالبات کی ایک بہت بڑی کاوش ہے ۔ یونیورسٹیوں کو سماجی ترقی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔ جامعہ گجرات کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا علمبردار ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں تدریس کے عمل میں تربیت کے عنصر کو کلیدی اہمیت دینا ہو گی۔ طالبعلموں کی اخلاقی تربیت اور علمی مہارت بھی تعلیمی اداروں کا فریضہ ہے۔ جامعہ گجرات کے مختلف شعبوں کے اشتراک سے تعلیم کے عملی اطلاق، تحقیقی ثقافت کے فروغ اور وسائل کے حصول کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔تعلیم و تدریس کے عمل اور قومی تقاضوں میں ہم آہنگی عصری چیلنج ہے۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کے ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر اعجاز بشیر نے ریسورس ڈویلپمنٹ، اپلائیڈ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل، ڈاکٹر فریش اﷲ،ڈائریکٹران، ڈاکٹر خاور اسلام، ڈاکٹر طلعت قبال، ڈاکٹر مدثر اقبال، شیخ عبدالرشید، محمد یعقوب، ڈاکٹر فوزیہ مقصود، ڈاکٹر بشریٰ اکرم، ڈاکٹر فیصل اقبال، ایڈیشنل ٹریژرر عبدالوحید بٹ، ڈاکٹر زاہد یوسف، مظہر عباس، شہزادہ بابر، شہزاد احمد، ڈپٹی رجسٹرار مصطفی میر نے شرکت کی ۔ تمام ممبران نے جامعہ گجرات کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جامعہ گجرات کے ارباب اختیار، اساتذہ اور طالبعلم سماجی ترقی میں اپنے کردار سے آگاہ ہیں اور اس کردار کو مزید مؤثر اور ثمر آور بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ تعلیم و تحقیق اور علم و تربیت کا امتزاج ہی اعلیٰ تعلیم کا مقصد ہے۔
——————————
————————–