کراچی (جیوڈیسک) انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں روپے کی قدر مضبوط ہونا شروع ہو گئی۔ کاروبار کے دوران ڈالر پچیس پیسے سستا ہو گیا۔
فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سو چار روپے پچاسی پیسے پر موجود تھی۔
مارکیٹ کے آغاز سے ہی ڈالر کی فروخت کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر پچیس پیسے کم ہو کر ایک سو چار روپے ساٹھ پیسے پر آ گئی۔ ایک روز قبل بھی انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر دس پیسے سستا ہوا تھا۔