گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال عروج پر
Posted on March 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال عروج پر، لیٹر سے پانی ٹپکنے لگا، کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی عمارت کرپشن کے نظر، فوری کاروائی کا مطالبہ، بھٹہ مالکان اول اینٹ میں دوئم بھی ڈال دیتے ہیں جو استعمال ہو جاتی ہیں باقی کام تسلی بخش کر رہے ہیں ٹھیکیدار لالہ نذیر کا موقف۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مصطفی آباد کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی وجہ سے عمارت مکمل ہونے سے قبل ہی لیٹر ٹپکنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ دوئم اینٹوں کے استعمال کا سلسلہ بھی جاری ہے، جب اس سلسلے میں ناقص مٹیریل اور دوائم اینٹوں کے بابت ٹھیکیدار لالہ نذیر کا موقف جاننے کیلئے اس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان اول اینٹ میں دوئم اینٹیں بھی شامل کر دیتے ہیں جو استعمال ہو جاتی ہیں جبکہ دیگر کام تسلی بخش کر رہے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com