لاپیز (جیوڈیسک) بولیویا میں سالانہ میلے کے دوران مختلف حادثات اور پر تشدد واقعات میں 70 افراد ہلاک ہوگئے، بولیویا کے دارالحکومت لاپیز میں 4 روزہ سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، بولیویا کی پولیس کے مطابق میلے کے دوران مختلف پر تشدد واقعات اور حادثات میں 70 افراد ہلاک ہوئے، بولیویا کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہوئیں۔