کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 5 ملزمان گرفتار

Rangers Search Operation

Rangers Search Operation

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے لانڈھی میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی کے عطاالرحمان گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا اور کالعدم تنظیم کے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 15 ہتھیار اور 3 دستی بم برآمد کرلئے۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان فورسز پر حملے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔