پاکستان کی جیت پر جشن منانے پر بھارتی طلبا پر بغاوت کا مقدمہ درج

Meerut University

Meerut University

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر کشمیری طلبا پر بغاوت کا مقدمہ درج کرادیا گیا، میرٹھ یونیورسٹی پہلے ہی 67 طلبا کو بیدخل کرچکی ہے۔

بنگلہ دیش میں جا ری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنا منٹ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پر کشمیری طلبا نے جشن منایا جس پر یوپی حکومت نے طلبہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرادیا، طلبہ کے خلاف 124 اے، 153 اے اور 427 آئی بی سی کی دفعات شامل کی ہیں۔