امریکہ کا میزائل نظام اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ

America Missile Systems

America Missile Systems

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے میزائل نظام کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ پنٹاگان نے حکومت سے 300 ارب ڈالر مانگ لئے۔

امریکی محکمہ دفاع نے میزائل نظام کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل ڈیفنس ایجنسی کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل جیمز سیرنگ نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ رواں سال کئی تجربات کی ناکامی کے بعد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حکومت سے مالی سال 2015ء کے بجٹ میں 300 ملین ڈالرز مختص کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ میزائل نظام کو اپ گریڈ کر کے اس کی صلاحیت بڑھائی جائے۔

اپ گریڈیشن کے بعد میزائل کے ذریعے دشمن کے طویل رینج میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔