ملک میں بدامنی پھیلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، عارف حمید بٹ
Posted on March 6, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مسلم لیگ ن کے راہنما عارف حمید بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کے مجرموں کوعبرت کا نشان بنایا جائے گا اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام اور معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پاکستان کے حالات کی خرابی کی بڑی وجہ جمہوری راستہ سے بار بار ہٹایا جانا بھی ہے، چین کا حالیہ دورہ توقعات سے زیادہ کامیاب رہا اور چین پاکستان میں مختلف منصوبوں میں 30 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کرئے گا، انہوں نے کہا کہ ضلع کچہری اسلام آباد کا واقعہ بہت افسوسناک ہے اور یہ اس وقت ہوا ہے جب 24 گھنٹے پہلے سیز فائر کا اعلان ہواتھا،جو بھی اس واقعہ میں ملوث ہے طالبان کو ان کی نشاندہی کرنی چاہئے اس کے بعد مذاکرات ہونے چاہئیں، دہشت گردی کا یہ واقعہ ہم برداشت نہیں کرسکتے نہ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا اجتماعی سوچ کے ساتھ فیصلے ہمیشہ طاقت فراہم کرتے ہیں حکومت کوا س معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اپوریشن کو چاہئے کہ دہشت گردی کے مسئلے پر سیاست نہ کی جائے، بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے، دہشت گرد ناکام ہوں گے ہم صحیح راستے پر ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com