معاشرے میں جہیز جیسی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے قرآن مجید کو پڑھنا اور سمجھنا بے حد ضروری ہے۔مس انیلہ عزیز
Posted on March 6, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : معاشرے میں جہیز جیسی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے قرآن مجید کو پڑھنا اور سمجھنا بے حد ضروری ہے۔ اسلام نے خواتین کے حقوق واضع کر دیئے ہیں۔ دنیا کی کامیابی ایک عورت کی ہی مرہون منت ہے۔ خواتین ہماری آنے والی نسلوں کی نگہبان ہوتی ہیں۔ خواتین کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ حضرت اما حوا ، حضرت زینب ، حضرت عائشہ ، محترمہ فاطمہ جناح کی اسلام اور مذہب کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔
ان خیالات کا اظہار گلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جنرل سیکریٹری مس انیلہ عزیز ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ملک مشتاق حسین ، التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک اسماعیل کھوکھر ، نائب صدر چوہدری ابرار حسین ، صدف ثمرین نے گزشتہ روز التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین عورت سے لے کر بیٹی تک تمام ذمہ داریاں اٹھاتی ہے۔ وقرت کے بغیر معاشرہ اور گھر مکمل نہیں ہوتا۔ خواتین تعلیم ، میڈیکل ، پولیس ، آرمی سمیت تمام شعبہ جات میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا بڑا کردار ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری تعلیم یافتہ خواتین عام اور گھریلو خواتین کو بھی اپنے ساتھ ملا کر معاشرتی ذمہ داریوں سے روشناس کریں۔
ہمیں سب سے پہلے تبدیلی لانے کیلئے اپنے گھر سے ابتدا کرنی ہو گی۔ آج خواتین کو مکمل وسائل دستیاب نہیں۔ خواتین پر تشدد تیزاب گردی اور ان کا استحصال عام ہو گیا ہے۔ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی اور جی ڈی او علاقہ کی ترقی اور لوگوں میں شعور کی بیداری کیلئے کوششیں کر رہی ہیں۔ ملک مشتاق حسین نے کہا کہ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی نے فری بس سروس ، تین دستکاری و بیوٹیشن سکول اور دیگ شعبہ جات میں خواتین و حضرات کی مالی امداد ایک مثالی اقدام ہے۔ جس سے خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com