جی ایس پی پلیس کا درجہ ملنے پر ڈنمارک حکومت کے مشکور ہیں: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں ایک چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر ڈنمارک کی حکومت کے مشکور ہیں۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ڈنمارک کے سفیر جیسپر مولر سورنسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ شہاز شریف کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کے سرمایہ کار زراعت، توانائی، بائیو ماس اور واٹر مینجمنٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈنمارک کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن ضروری سہولتیں فراہم کریں گے۔

پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بائیو ماس سے توانائی کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔

ڈنمارک کے سفیر جیسپر مولر سورنسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا انتہائی اہم ہے۔ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔