لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل کے والد نے ٹریفک وارڈن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
لاہور قلعہ گوجر سنگھ میں عمر اکمل کے والد اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ذوالفقار حمید کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اور وارڈن ذیشان بھی موجود تھے۔
عمر اکمل کے والد نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن آفس میں اپنے بیٹے کی جانب سے کسی بھی قسم کی بد تمیزی کرنے پر وارڈن ذیشان سے غیر مشروط معافی مانگی جس کے بعد معاملہ رفع دفع کر دیا گیا۔