اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدرمخدوم جاوید ہاشمی نے بھارت کی جانب سے 67 کشمیریوں کیخلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اس ناقابل قبول فعل پر پاکستانی اور کشمیری عوام سے معافی مانگے۔
کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں جنھیں کوئی جدا نہیں کرسکتا، طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں نے اپنے فرائض انجام دے دیے ہیں، اب وزیراعظم آگے کا لائحہ عمل طے کریں۔
وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔