انجری سنگین نوعیت کی نہیں ، کل تک فٹ ہو جاؤں گا، شاہد خان آفریدی

Shahid Khan Afridi

Shahid Khan Afridi

ڈھاکا (جیوڈیسک) جارح مزاج آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں کوچنگ کی نہیں سپورٹ کی ضرورت ہے، ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں، کل تک فٹ ہو جائیں گے، بھارت اور بنگلا دیش کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے والے شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس وقت ٹیم کو ضرورت تھی اچھی پرفارمنس ہوئی، آفریدی نے کہا کہ وہ جس نمبر پر بیٹنگ کے لیے آتے ہیں دباوٴ ہوتا ہے، قومی آل راوٴنڈر نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا دباوٴ ضرور ہوتا ہے جو اسے برداشت کر لے جیت جاتا ہے۔

اپنی انجری سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سنگین نوعیت کی نہیں کل تک فٹ ہو جائیں گے۔ سابق کپتان کہتے ہیں کہ وہ عرصے سے ٹیم میں کھیل رہے ہیں اب انہیں کوچنگ کی نہیں بلکہ سپوٹ کی ضرورت ہے۔