کھپرو میں کرسچن کالونی میں 4 گھروں سمیت چرچ میں رات دیر گئے ڈکیتی

سانگھڑ (سرفراز انصاری) کرسچن کالونی میں قائم چرچ اور قریب کے گھروں میں رات دیر گئے 6 مسلح افراد رات دیر گئے ڈکیتی کی واردات کرتے رہے اور صبح ہوتے خاموشی سے فرار ہوگئے۔

پولیس کو اطلاع دی گئی مگر پولیس ڈاکوں کا پیچھا کرنے کے بجائے گھر اور چرچ میں آکر چیکنگ کرتی رہی اس پر علاقہ مکینوں نے پولیس کے خلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ چرچ اور گھروں سے لوکھوں کی مالیت کا سامان اور کیش کی ڈکیتی ہوئی مگر پولیس کوئی تعاون نہیں کر رہی ہے۔

پولیس ڈاکوں کے خلاف کارروائی کر کے چرچ اور گھروں سے لوٹا ہوا سامان واپس دلائے دیگر صورت احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا دوسری جانب ڈکیتی کا آخری اطلاع تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔