راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کا اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شروع ہو گیا ہے۔
اجلاس میں شمالی وزیرستان سمیت ملک کی داخلی صورتحال، سیکورٹی معاملات، طالبان کے ساتھ جنگ بندی اور طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی میں فوجی نمائندگی سے متعلق غور کیا جائے گا۔
جنرل راحیل شریف کور کمانڈرز کو اپنے متحدہ عرب امارات کے دورے سے متعلق بھی اعتماد میں لیں گے۔