زمبابوین کرکٹرز ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے راضی

Zimbabwe

Zimbabwe

ہرارے (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی مداخلت پر زمبابوین کرکٹرز ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے راضی ہو گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی مداخلت سے زمبابوین کرکٹرز ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے راضی ہو گئے۔ پلیئرز ایسوسی ایشن نے میگا ایونٹ میں آئی سی سی کی جانب سے بورڈ کو دی جانے والی شرکت فیس میں سے 25 فیصد آئندہ 12 ماہ کی تنخواہوں کیلئے مختص کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ثالثی کیلئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن ہرارے پہنچے۔ ان کی موجودگی میں کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ پلیئرز کو ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے فی کس ساڑھے 11 ہزار ڈالر جبکہ دوسرے راﺅنڈ میں رسائی پر 27 سو ڈالر بونس ملے گا۔ مستقبل کے معاوضوں کیلئے بات چیت جاری رہے گی۔