سات مبینہ دہشتگردوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

Terrorists

Terrorists

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کورال سے گرفتار سات مبینہ دہشتگردوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تھانہ کورال سے گرفتار سات مبینہ دہشت گردوں کواسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان کے روبرو پیش کیا گیا۔

پولیس نے استدعا کی کہ دہشت گردوں سے گرفتاری کے وقت پانچ دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا تھا، مزید تفتیش کے لیے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ عدالت نے ملزمان کو بیس مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔