فٹبال ورلڈ کپ پر بھی فکسنگ کے بادل منڈلانے لگے

Football

Football

زیورخ (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد میں اگرچہ 100 سے بھی کم دن باقی رہ گئے لیکن فکسنگ کے بادل بدستور چھائے ہوئے ہیں۔ ایونٹ کے دوران میچ فکسرز کا ہدف بننے سے بچنے کیلئے فیفا انگلینڈ کے پلیئرز کو خصوصی ہدایات دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ تمام کھلاڑیوں کیلئے دیانت داری اجلاس منعقد ہوں گے۔ تمام 64 گیمز مانیٹر کئے جائیں گے۔ 12 وینیوز پر سیکیورٹی ایجنٹس تعینات اور شرطوں کے مشتبہ طریقوں و سماجی میڈیا کی فورینسک سکروٹنی کی جائے گی۔ 2014ء ورلڈ کپ کے انعقاد میں اگرچہ 100 سے بھی کم دن باقی لیکن اس پر فکسنگ کے بادل بدستور چھائے ہوئے ہیں۔

ان امکانات پر قابو پانے اور پوری دنیا میں جرائم کے منظم نیٹ ورک کی دھمکی کو سنجیدگی کے ساتھ لیتے ہوئے فیفا نے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں۔ ایونٹ کے دوران میچ فکسرز کا ہدف بننے سے بچنے کیلئے فیفا انگلینڈ کے پلیئرز کو خصوصی ہدایات دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والے 32 ممالک کے تمام کھلاڑیوں کیلئے فیفا آفیشلز دیانت داری اجلاس منعقد کریں گے۔ اس میں انھیں کسی بھی مشتبہ بات کی پلیئرز اور ریفریز کیلئے کرپشن کیخلاف مخصوص ہاٹ لائن پر اطلاع دینے کو کہا جائیگا۔

فیفا کے سیکیورٹی سربراہ رالف مشکے نے بھی انگلش فٹبال کو میچ فکسنگ پر ایک سخت تنبیہ کے ساتھ کہا کہ گزشتہ برس نیشنل کرائم ایجنسی کی گرفتاریوں کو اس مسئلے کی سنجیدگی سے متعلق ابتدائی اپیل سمجھنا چاہیے۔

عالمی گیم میں انتہائی سینئر اینٹی کرپشن آفیشل مشکے نے برطانوی حکومت کو بھی میچ فکسنگ کیخلاف ایک قانون منظور کرنے کیلئے کہا تا کہ کھیلوں کی سلامتی کیخلاف دھمکی پر قابو پایا جا سکے۔