تاندلیانوالہ: تین یتیم بچوں کا وحشیانہ قتل، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

Chief Minister

Chief Minister

تاندلیانوالہ (جیوڈیسک) تاندلیانوالہ میں جائیداد کے تنازعہ پر وحشیانہ تشدد کے بعد گولیاں مار کر 3 یتیم بہن بھائیوں کو قتل کر دیا گیا ، ہلاک ہونے والوں میں 17 سالہ فخر عباس ،10 سالہ افتخار ، 12 سالہ انجم رانی شامل ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقع کا نوٹس لے لیا۔

تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ تھانہ سٹی کے علاقے چکنمبر 421 گ ب کرپالہ میں جائیداد کے تنازعہ پر نا معلوم افراد نے گھر میں سوئے ہوئے 3 یتیم بہن بھائیوں کو وحشیانہ تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ہلاک ہونے والوں میں میں 17 سالہ فخر عباس ،10 سالہ افتخار،12 سالہ انجم رانی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقع کا نوٹس لے کر آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔ مقتولین کے قریبی رشتہ داروں کے مطابق 9 سال قبل مقتولین کے والد اللہ بخش کو بھی جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔