مذاکرات میں فوج کو دھکیلنا ٹھیک بات نہیں: چودھری شجاعت

Chaudary Shujaat

Chaudary Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قاف کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات میں فوج کو دھکیلنا ٹھیک بات نہیں فوج کا نمائندہ شامل نہیں ہونا چاہیے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کی امید کم ہے لیکن مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات ہونا اچھی بات ہے اگر مذاکرات کامیاب ہو جائیں تو اور بھی اچھی بات ہو گی۔

چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد کچہری میں حملہ سے متعلق چودھری نثار کا بیان قبل ازوقت ہے جبکہ جمشید دستی کی جانب سے پارلمینٹرین پر لگائے الزامات کی خاص اہمیت نہیں یہ وقت ایسے ایشو کو اٹھانے کا نہیں۔