مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھ گئی۔ اس دوران ضروری اشیاء کے انٖڈیکٹرز میں اعشاریہ تین، پانچ فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں آلو کی قیمتوں میں پندرہ، ٹماٹر، سات اور لہسن میں آٹھ روپے اضافہ ہوا۔

چینی، دال مونگ، دال چنا اور گندم سمیت سولہ اشیاء کی قیمتیں بڑھی۔ پیاز، پٹرول، زندہ مرغی اور ایل پی جی سمیت پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول ،تازہ دودھ اور ڈیزل سمیت بتیس اشیاء کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔