سانگھڑ پولیس کی کرروائی چھاپے اسلحہ سمیت 72 روپوش ملزمان گرفتار مقدمات درج
Posted on March 7, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
سانگھڑ (منور شاھین) سانگھڑ پولیس کی کرروائی چھا پے اسلحہ سمیت 72 روپوش ملزمان گرفتار مقدمات درج ملزمان کے قبضے سے 4 ریوالور،15 پسٹل ،جعلی چا ئے کی 41 بوریاں،507 گرام ہیروئن،5186 گرام چرس ،293لیٹر کچی شراب، 30ہزار روپے کی رقم برآمد کی گئی۔
سانگھڑ خبر کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایات پر پولیس کی مختلف کاروائیوں میں ملوث سنگین جرائم کی نو عیت کے 72روپوش ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے جن میں اشتہاری جاوید بھٹی،اللہ وسایو زرداری،رکھیو مری رب نواز رند،احمد رند،چھٹو بھیل شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے 4ریوالور،15پسٹل ،برآمد کئے گئے۔
جبکہ ٹنڈا آدم میں چائے کی فیکٹر ی پر چھا پہ مار کر جعلی چا ئے کی 41بوریاںاور 39چھو ٹے سائز کی بوریا ں برآمد کیں گئیں۔اسٹریٹ کرائم میں ملوث گاڑیاں چھیننے والا بین الصو با ئی گروہ کے بلال رند ،عابد علی را جپوت،محمد رفیق بھٹی اور پیراں ڈتا کو چالان کیا گیا ۔منشیات کے مختلف ڈیلروں اور اڈوں کے خلاف کاروائی میں 507گرام ہیرون ،5186گرام چرس ،293لیٹر کچی شراب برآمد کر کے پریو جمالی ،امیر خان پٹھان ،قربان علی بروہی،خان لنجوانی،احمد رضا پہنور،صدام حسین و ڈیگر کو جیل بھیجا گیا ۔جواء کے اڈوں پر چھا پے کے دوران 13افراد کو گرفتار کر کے 30ہزار کی رقم برآمد کی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com