کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا جائے گا۔
جو اتوار کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند ہوجائیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔