بجلی کی قیمتوں میں دو روپے انیس پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں دو روپے انیس پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ بجلی چوری کے اخراجات بھی صارفین کو منتقل کئے جائیں گے۔ حتمی فیصلہ تیرہ مارچ کو ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دی ہے کہ جنوری کے مہینے میں بجلی کی پیداوار پر 72 ارب 97 کروڑ روپے کے اخراجات آئے اور 35 پیسے فی یونٹ بجلی چوری اور لاسز کی نذر ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔

جنوری کے مہینے میں تیل سے 59 ارب روپے کی بجلی پیدا کی گئی جس سے بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 58 پیسے سے بڑھ کر 11 روپے 77 پیست فی یونٹ ہو گئی۔

نیپرا بجلی کی قمیتوں میں اضافے سے متعلق 13 مارچ کو سماعت کرے گا جس میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قمیتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔