پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کے حقوق کا عالمی دن

 Women's International Day

Women’s International Day

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کے حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔پاکستان کا قبائلی علاقہ پاکستان کے وہ بد قسمت خطہ ہے جہاں جنگ اور شورش نے 80فیصد خواتین کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

افغانستان پر امریکی اور نیٹو افواج کے حملے کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقے جنگ کی بھٹی میں جلنے لگے۔ اعداد و شمار کے مطابق فاٹا میں خواتین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔

طویل جنگ کی کیفیت، بد امنی اور بے یقینی کی حالت نے ان کے اعصاب کو شل کر کے رکھ دیا ہے۔خواتین کی ذہنی کیفیت کا اثر گھر میں موجود بچوں پر بھی پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ قبائلی بچوں کا بچپنا بھی خوف کی تہہ میں جکڑا ہوا ہے۔

فاٹا سات قبائلی ایجنسیوں اور 6 ایف آرز پر مشتمل ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ان علاقوں کی فلاح و بہبود کیلئے کثیر فنڈ تو جاری ہوتے ہیں لیکن قبائلیوں کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آتی۔