ترکی: عمر قید کی سزا پانے والا سابق آرمی چیف رہا

Former Army Chief

Former Army Chief

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے سابق فوجی سربراہ الکر باسبگ حکومت کے خلاف سازش کے الزام پر گزشتہ سال سزا پانے کے بعد استنبول کی جیل میں 26 ماہ تک قید رہے۔

رہائی کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بدلے اور نفرت کی سیاست کرنے والوں نے انھیں قید رکھا اور 26 ماہ تک ان کی آزادی ختم کی لیکن انھیں کسی سے بدلہ نہیں لینا۔ 5 سال تک جاری رہنے والے مقدمے کے بعد الکر باسبگ کیساتھ 2 سو فوجی اہلکاروں کو بھی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔