کشمور (جیوڈیسک) کشمور کے علاقے تنگوانی کے قریب 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی، جس کے باعث سندھ کے مختلف علاقوں کو فراہمی معطل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق سوئی سے کراچی جانے والی 18 انچ قطر پائپ لائن کو تنگوانی میں گوٹھ مکھی کے مقام پر تباہ کیا گیا، جس کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی قبول کرلی ہے۔