اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں نامعلوم افراد نے ایک یوگا سینٹرکو آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق 7 سے 8 ملزمان بنی گالہ کے قریب رکھوال کے علاقے میں واقع یوگا سینٹرمیں آئے اوروہاں موجود 3 ملازمین سے رقم کا تقاضا کیا۔
ملازمین کے انکار پر ملزمان نے نہیں باہر نکال کریوگا سینٹر کو آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان اپنے ساتھ پیٹرول لے کر آئے تھے جبکہ مالکان سے اس سے قبل کبھی کسی رقم یا بھتے کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کاروباری لین دین یا زمین کے تنازعے کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔ملزمان کی گاڑی کا نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔