لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ خواتین کو زندگی کے ہر محاذ پر آگے لانا چاہتے ہیں، خواتین کے حقوق کیلئے بلند و بانگ دعوے کرنے والے بتائیں انہوں نے عملی طور پر کیا کیا۔
لاہور میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت خواتین کے حقوق کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہے، اگر اس نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے کچھ نہ کیا تو ق لیگ دھرنے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ شریک ہو جائے گی۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بجلی نہیں لا رہی بلکہ عوام پر بجلی گرا رہی ہے۔