خوف اور دہشت کی عکاسی کرتی فلم ڈیلیور اس فرام ایول کا ٹریلر جاری

Deliver Us Evil

Deliver Us Evil

نیویارک (جیوڈیسک) خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور جرائم کی عکاسی کرتی ہالی ووڈ فلم ڈیلیور اس فرام ایول کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہدایتکار اسکاٹ ڈیرکسن کی اس فلم میں ایرک بانا اور اولیویا من مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں ایجگر رامیریز، جول میک ہیل، ڈورین میسک اور ویلنٹینا رینڈن شامل ہیں۔

جیری برکھ مر کی پروڈکشن میں بننے والی بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جس کے مذہبی عقائد کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جاتا ہے۔ خوف اور دہشت سے بھر پوریہ فلم 2 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔