کنگنا رناوت اپنی فلم کوئین کی کامیابی پر خوشی سے نہال

Kangana Ranaut

Kangana Ranaut

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنی نئی فلم کوئین کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہو گئی۔ ممبئی میں تقریب کے دوران اداکارہ نے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

بالی وڈ اداکارہ کنگنا کی فلم نے گلاب گینگ اور ٹوٹل سیاپا کو پیچھے چھوڑ کر اچھا بزنس کیا ہے۔

فلم کوئین کی کہانی ایک شرمیلی لڑکی رانی کی ہے جو شادی کے بعد اکیلی پیرس اور ایمسٹر ڈیم کا سفر کرتی ہے۔ رانی خود کو اس نئے ماحول میں ڈھالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

ممبئی میں ایک تقریب میں شریک کنگنا کا کہنا تھا فلم کی پزیرائی پر وہ بہت خوش ہیں۔ بالی وڈ شخصیات نے بھی سماجی رابطے کی سائٹس پر فلم کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی ہے۔