کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم رنبیر کپور کی وجہ سے تاخیر کا شکار

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے لیجنڈری گلوکار اور اداکار کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم رنبیر کپور کے تاریخ نہ دینے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی۔

ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم میں اداکارہ رنبیر کپور کشور کمار کا کردار نبھائیں گے۔ فلم کا سکرپٹ مکمل ہے تاہم رنبیر ان دنوں جگا جاسوس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔

کشور کمار جیسے لیجنڈری گلوکار اور اداکار بننے کے لیے رنبیر کپور کو سات ماہ کا وقت دینا ہے اس دوران رنبیر اپنا وزن بھی بڑھائیں گے۔ رنبیر کپور بمبئے ویلوٹ اور جگا جاسوس کی شوٹنگ کے سلسلے میں سری لنکا میں موجود ہیں۔