حکومت مذاکرات اور فوجی آپریشن کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہے: شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مزاکرات اور فوجی آپریشن کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہے حکومتی ارکان اس معاملے میں دانستہ طور پرکنفیوژن پیدا کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

دوسری طرف وزیر دفاع خواجہ آصف ملٹری آپریشن کی باتیں کر رہے ہیں، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ‫وزیر دفاع طالبان کے خلاف ملٹری آپریشن کی تاریخیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کو اپنے کابینہ ارکان کی اس کنفیوژن کی وضاحت دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاکرات کے حوالے سے تذبذب ملک و قوم کی مستقبل کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔