شیراز وحید نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی 5 کا دورہ کیا
Posted on March 9, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی 5 کا دورہ کیا اور نئے تعمیر ہونے والے مورچری و دیگر شعبہ جات کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ XEN کورنگی محمد مبین صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سند ھ شیراز وحید نے کہا کہ حق پرست قیادت ترقی کے منصوبے پر گامزن ہے جس کے لئے حق پرست قیادت ہمہ وقت کوشاں ہیں اور ہر وہ کام کر رہے ہیں جو سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی ٥کی ترقی اور یہاں آنے والے مریضوں کے بہترین مفاد میں ہو کیونکہ یہاں پر بڑی تعداد میں مریض علاج و معالجہ کے بہتر سہولیات کی امید لے کر آتے ہیں۔
حق پرست قیادت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ بلا امتیاز و تفریق تمام مریضوں کو علاج و معالجہ کی جدید سہولیات مہیا ہوایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا کہ اسپتال میں آ نے والے تمام مریضوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کی جائے اور کسی بھی مریض کو طبی سہولیات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اور موقع پر موجود افسران و ٹھیکدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو تیزی سے یقینی بنانے کے سلسلے میںکسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو نا چاہیے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com