لاہور (پریس ریلیز) وومن اینڈ چلڈرن وویلفئیر آرگنائزیشن کے زیراہتمام لاہور میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ جس کی مہمان خصوصی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی تھیں۔ دیگر مہمانوں میں پاکستان کے نامور شاعر سعداللہ شاہ، عقیل خان کالمسٹ /ایڈیٹر پاک نیوزلائیو،شہزاد رفیق چیف ایڈیٹر ماہنامہ ارض و سمااور شکیل خان ٹی ای قصور شامل تھے۔ پروگرام کی کمپئرنگ کے فرائض کالمسٹ محمدعلی راناچیئرمین وومن اینڈ چلڈرن ویلفئیر آرگنائزیشن نے ادا کیے۔
انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیااور ڈاکٹر عافیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ہر مکاتب فکر کو کوشش کرنا ہوگی۔ ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں قید ہوئے گیارہ سال کا عرصہ ہوگیا ہے مگر ابھی تک ان کی رہائی کے لیے کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
ڈاکٹر فوزیہ نے نامور کالمسٹ عقیل خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عقیل بھائی نے ڈاکٹر عافیہ کی حمایت میں بہت سے آرٹیکل لکھے۔ اللہ ان کو اجر عظیم دے۔میرے بھائی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے قلم کے ذریعے بہت بڑا جہاد کرر ہے ہیں۔ انہوں نے ان تمام کالمسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ڈاکٹر عافیہ کی حمایت میں کالم لکھے۔ تقریب کے اختتام پر عقیل خان کالمسٹ کو بہترین کالمسٹ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ آخرمیں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ان کی انتھک محنت و جدوجہد پر گولڈ میڈل پہنایا گیا۔