کراکس (جیوڈیسک) وینزویلا کے دارلحکومت کراکس میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
وینزویلا میں اپوزیشن کارکن ایک ماہ سے سڑکوں پر ہیں۔ مظاہرین حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صدر نکولس مادو روکے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کراکس میں پولیس نے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور مشتعل افراد پر آنسو گیس پھینکی۔ جھڑپوں سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ صدر مادو روکا کہنا ہے کہ مظاہروں کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔