لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ جوہر ٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے اور ہمیشہ کی طرح پولیس اہلکاروں کو خراش تک نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق جوہر ٹاوٴن کمرشل مارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 3 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جن میں سے ایک کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جو مالی پورہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے ڈاکووٴں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔